December 11, 2025 9:17 AM | FIFA - E World Cup

printer

سعودی عرب کے ریاض میں کَل کھیلے گئے FIFAe عالمی کپ 2025 کے e-Football موبائل مقابلے میں، ٹورنامنٹ کے پہلے دن بھارت گروپ-B میں سر فہرست رہا۔

سعودی عرب کے ریاض میں کَل کھیلے گئے FIFAe عالمی کپ 2025 کے e-Football موبائل مقابلے میں، ٹورنامنٹ کے پہلے دن بھارت گروپ-B میں سر فہرست رہا۔

بھارت کی نمائندگی کرنے والے دانیال پٹیل پہلے دن ناقابل تسخیر رہے۔ انہوں نے 5 میچوں میں سے 3 میں جیت حاصل کی اور دو ڈرا کھیلے۔ انہوں نے مراکش کے خلاف ایک-ایک سے ڈرا کھیلا، اِس کے بعد یونان کو دو-ایک، ترکیہ کو ایک-صفر اور جاپان کو تین-ایک سے ہراکر مسلسل تین مرتبہ جیت حاصل کی۔ انہوں نے کولمبیا کے خلاف ایک-ایک سے ڈرا بھی کھیلا۔

آج دوسرے دن بھی بھارت کا مقابلہ انہی ٹیموں سے ہوگا۔ یہ مقابلے بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلے جائیں گے۔

بھارتی فٹبال کے آفیشل یوٹیوب چینل سے سبھی میچوں کو لائیو نشر کیا جائے گا۔×