November 17, 2025 3:09 PM

printer

سعودی عرب میں آج صبح عمرہ کرنے والے زائرین کو لے جانے والی ایک بس کے ٹکرانے سے 40 سے زیادہ بھارتی زائرین کی موت ہوگئی

سعودی عرب میں آج صبح عمرہ کرنے والے زائرین کو لے جانے والی ایک بس مدینہئ منورہ جاتے ہوئے، ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس سے 40 سے زیادہ بھارتی زائرین کی موت ہوگئی۔ ریاض میں بھارتی سفارتخانہ اور جدہ میں قونصل خانہ ہر ممکن امداد فراہم کررہے ہیں

سعودی عرب میں ایک سڑک حادثے میں عمرے کیلئے گئے ہوئے کم از کم 42 بھارتی زائرین کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ رات دیر گئے اُس وقت پیش آیا، جب مکہئ مکرمہ سے مدینہئ منورہ جانے والی مسافر بس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے کے آس پاس Mufrihat علاقے میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں 20 خواتین اور 11 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ سبھی لوگ حیدرآباد کے تھے۔ ایک 25 سالہ شخص زندہ بچ گیا ہے، جو سردست زیرِ علاج ہے۔ زائرین عمرے کے ارکان مکمل کرنے کے بعد مکہئ مکرمہ سے واپس آرہے تھے اور جب یہ حادثہ پیش آیا، وہ مدینہئ منورہ جارہے تھے۔

سعودی عرب میں بھارتی سفیر صورتحال پر بذاتِ خود نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سفیر موصوف سعودی عرب کے مقامی حکام اور تلنگانہ سرکار کے ساتھ تال میل قائم کئے ہوئے ہیں۔

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِس حادثے میں بھارتی شہریوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جناب نریندر مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے بتایا کہ ریاض میں بھارتی سفارتخانہ اور جدہ میں قونصل خانہ، اِس حادثے سے متاثرہ بھارتی شہریوں اور اُن کے کنبے کے افراد کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھی اِس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعاء کی۔

اُدھر جدہ میں بھارت کے قونصل جنرل نے مدینہئ منورہ کے نزدیک المناک بس حادثے کے تناظر میں ہیلپ لائن نمبرز جاری کئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر قونصل خانے نے بتایا ہے کہ وہاں 24 گھنٹے کام کرنے والا ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

ہیلپ لائن نمبرز اس طرح ہیں:

آٹھ صفر صفر – دو چار چار – صفر صفر صفر تین

دوسرا نمبر ہے:

صفر ایک دو – دو چھ ایک – چار صفر نو تین

ایک اور نمبر ہے:

صفر ایک دو – چھ چھ ایک – چار دو سات چھ

ایک اور نمبر نوٹ کرلیجیے:

صفر پانچ پانچ – چھ ایک دو – دو تین صفر ایک

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔