December 20, 2025 10:03 AM | HP SSB Raising Day

printer

سشستر سیما بَل، SSB آج اپنا 62 واں یومِ تاسیس منا رہا ہے۔

سشستر سیما بَل، SSB آج اپنا 62 واں یومِ تاسیس منا رہا ہے۔ اس موقعے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ  ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلعے کے Sapri میں واقع SSB تربیتی مرکز میں، منعقد ہونے والی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس دوران جناب شاہ پریڈ کی سلامی لیں گے۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سُکھوِندر سنگھ سُکھو بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

تقریب کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ SSB اہلکاروں کو بہادری کے انعامات دیں گے اور نمایاں خدمات کے بدلے صدارتی میڈل حاصل کرنے والوں کو اعزاز بخشیں گے۔ اس کے علاوہ امت شاہ سشستر سیما بَل کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد جناب شاہ کا SSB اہلکاروں سے خطاب کا بھی پروگرام ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ کے دورے کے مدنظر جوالامکھی سَب ڈویژن میں انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔