ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 16, 2025 9:39 PM

printer

سری کرشن جنم اشٹمی پورے ملک میں بڑے جوش وخروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے

بھگوان کرشن کا یومِ پیدائش Janmashtami کا تہوار آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں عقیدت مند پوجا کیلئے مندروں میں پہنچے۔
ملک بھر میں ہزاروں مندروں کو پھولوں سے سجایا گیا اور روایتی انداز میں جھانکیاں پیش کی گئیں۔ بھگوان کرشن کے جائے پیدائش، اترپردیش کے متھرا میں، عقیدت اور مذہبی جوش و خروش دیکھا گیا۔
اترپردیش کے متھرا اور برِنداوَن میں، بھگوان کرشن کے یومِ پیدائش پر بڑی تعداد میں عقیدتمند موجود ہیں۔ کرشن جنم استھان سیوا سنستھان کے ایک رکن گوپیشور ناتھ چتر ویدی نے کہا کہ جنم اُتسو کی تقریب، رات گیارہ بجے اور Prakatyotsav آدھی رات بارہ بجے ہوگی۔ مندر، درشن کیلئے دیر رات2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج دوپہر متھرا پہنچے اور شری کرشن جنم بھومی مندر میں پوجا ارچنا کی۔ اپنے دورے کے دوران انھوں نے متھرا اور برِنداون کے ثقافتی اور روحانی ورثے کے تحفظ کے اپنے عزم کو دوہرایا۔
راجدھانی دلّی میں بھی روشنیوں، رنگوں اور عقیدت کے جذبے کے ساتھ مندروں اور گھروں کو سجایا گیا اور اِس تہوار کو منانے کیلئے ایک بڑی تعداد میں عقیدتمند مندروں میں جمع ہوئے۔
جنم اشٹمی کی رونق ہر مندر میں دیکھی جاسکتی ہے لیکن نئی دلّی کے بِرلا مندر، ایسٹ آف کیلاش کے اِشکون مندر، دوارکا میں اِشکون-دوارکا دِھیش مندر اور جنوبی دلّی میں چھتر پور مندر میں بڑی تقریبات ہوتی ہیں۔ اِس موقع پر بھگوان کرشن کو پیش کرنے کیلئے پنجابی باغ میں501 پکوان تیار کیے گئے ہیں۔ دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی ایسٹ آف کیلاش کے اِشکون مندر میں پوجا ارچنا اور آرتی کی۔ اِس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دلّی کی وزیر اعلیٰ نے سبھی شہریوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ سب پر بھگوان کرشن کا آشریواد رہے۔ ملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ جنم اشٹمی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔
پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی خاص طور سے ڈھاکہ میں عقیدتمندوں نے پرارتھاناؤں اور مذہبی تقریبات میں شرکت کی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے Janmashtami کے موقع پر سبھی ہموطنوں کو مبارکباد دی ہے۔