سری نواس Ramanujan کے یومِ پیدائش کے موقع پر آج Mathematics یا ریاضی کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔

آجMathematics  یا ریاضی کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن بھارت کے سب سے بااثر اور   عالمی سطح پر شہرت یافتہ ریاضی دانوں میں سے ایک Srinivasa Ramanujan کے یومِ پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

یہ دن سائنس کے شعبے میں ہونے والی ترقی اور روزمرہ کی زندگی میں ریاضی کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کیلئے تعلیمی اور تحقیقی اداروں نیز تعلیمی فورموں میں منایا جا رہا ہے۔ ریاضی کا قومی دن منائے جانے کی اس پہل کا سال 2011 میں حکومت نے سرکاری طور سے آغاز کیا تھا اور اس شعبے میں جناب Ramanujan کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں  22 دسمبر کو ریاضی کا قومی دن بنایا گیا تھا۔×