January 9, 2025 2:57 PM

printer

سری لنکا کے صدر انورا کُمارا دِساّ نائیکے نے تحقیق و ترقی کو تجارتی شکل دینے کے، ملک کے قدم کا آغاز کیا ہے

 

سری لنکا کے صدر انورا کُمارا دِساّ نائیکے نے تحقیق و ترقی کو تجارتی شکل دینے کے، ملک کے قدم کا آغاز کیا ہے۔ اس عمل کا مقصد تحقیق کے کام کو ایک ویلیو ایڈیڈ پروڈکٹ بنانا ہے، جس سے اقتصادی اور سماجی ترقی کو بڑھاوا ملے گا۔  کَل صدارتی سکریٹریٹ میں اِس عمل کا آغاز کرتے ہوئے، جناب دِساّ نائیکے نے، سری لنکا کی عالمی مارکیٹ میں مقابلہ جاتی صلاحیت کیلئے، اختراع کو کافی زیادہ اہمیت کا حامل قرار دیا۔  سری لنکا کے صدر نے ایک پروگرام کیلئے ویب سائٹ کا آغاز کیا، جسے تجارتی شکل دینے کی کوششوں کو، بلارکاوٹ بنانے اور سماج کی سب سے نچلی سطح پر اختراعات میں مدد دینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ x