سری لنکا کی وزیر اعظم Harini Amarsuriya، تین روزہ سرکاری دورے پر آج بھارت پہنچ رہی ہیں۔ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے بھارت کا یہ اُن کا پہلا دورہ ہے۔
سری لنکا کی وزیر اعظم Harini Amarsuriya، گزشتہ سال یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے بھارت کے اپنے پہلے دورے پر آج پہنچ رہی ہیں۔
اِس دوران، محترمہ Amarsuriya، کلیدی شعبوں میں اشتراک و تعاون بڑھانے کے لیے اعلیٰ سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی۔
وہ ایک میڈیا سمٹ میں کلیدی خطبہ دیں گی اور تعلیم، اختراع اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک کے مواقع تلاش کرنے کے لیے IIT دلّی اور نیتی آیوگ کا دورہ کریں گی۔
محترمہ Amarsuriya نے دلّی یونیورسٹی کے ہندو کالج سے تعلیم حاصل کی ہے اور وہ اپنی مادر علمی بھی جائیں گی۔
اِس کے علاوہ، وہ ایک کاروباری تقریب میں شرکت کریں گی، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مستحکم اور مضبوط کرنا ہے۔