October 17, 2025 9:44 PM

printer

سری لنکا کی وزیر اعظم ڈاکٹر Harini Amarasuriya نے آج نئی دلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

سری لنکا کی وزیر اعظم ڈاکٹر Harini Amarasuriya نے آج نئی دلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے اُن کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور کہا کہ اُن کا یہ دورہ بھارت اور سری لنکا کے تاریخی اور کثیر جہتی روابط کو نئی رفتار دے گا۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم مودی نے اِس سال اپریل میں سری لنکا کے اپنے سرکاری دورے کا ذکر کیا، جس میں انہوں نے سری لنکا کی صدر ارونا کمار دیسا نائیکے کے ساتھ تعاون کے تمام شعبوں میں بامعنیٰ تبادلۂ خیال کیا تھا۔دونوں لیڈروں نے تعلیم، ٹکنالوجی،اختراعات کے فروغ پر مبنی شراکت داری اور ماہی گیروں کی بہبود وغیرہ کے شعبوں میں تعاون و اشتراک کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔