سری لنکا کی وزیرِاعظم ڈاکٹر Harini Nireka Amarasuriya نے پالیسی تھنک ٹینک کے طور پر نیتی آیوگ کے کلیدی کردار کی تعریف کی ہے۔ ڈاکٹر Amarasuriya نے کل نئی دلّی میں نیتی آیوگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیتی آیوگ کے کام کاج کے طریقہئ کار اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کو سمجھنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
محترمہ Amarasuriya نے سری لنکا کے اصلاحاتی سفر اور پالیسی میں ہم آہنگی کو فروغ دینے والے اداروں کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری نے بھارت کی اہم پالیسی پہلوں پر روشنی ڈالی، جن میں کثیر ماڈل بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے پی ایم گتی شکتی، جامع اور سبھی کی شمولیت والے سیکھنے کے عمل کیلئے قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور سیاحتی و ثقافتی تبادلے میں تعاون کے مواقع شامل ہیں۔
دورے کے دوران، بھارت۔سری لنکا دوطرفہ تعلقات پر پرزینٹیشنز پیش کیے گئے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی و تکنیکی تعاون کا سمجھوتہ شامل تھا۔ اُن کے اِس دورے نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان مشترکہ وژن کو اجاگر کیا، جس کا مقصد اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینا، پائیدار ترقی کے فروغ اور خطے کے چیلنجوں و مواقع سے نمٹنے کے لیے اختراع اور مہارت کا فائدہ اٹھانا ہے۔ دونوں فریقوں نے ”پڑوسی پہلے“ اور ”مہاساگر“ فریم ورک کے تحت علم پر مبنی، ٹیکنالوجی سے چلنے والی اور عوام پر مرکوز شراکت داری کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Site Admin | October 17, 2025 2:58 PM
سری لنکا کی وزیرِاعظم ڈاکٹر Harini Nireka Amarasuriya نے پالیسی تھنک ٹینک کے طور پر نیتی آیوگ کے کلیدی کردار کی تعریف کی ہے