سری لنکا کی بحریہ نے دو الگ الگ واقعات میں کم از کم 34 بھارتی ماہیگیروں کو گرفتار کیا ہے۔ سری لنکا کی بحریہ نے ماہی گیری میں کام آنے والی، جال والی تین کشتیوں کو بھی ضبط کیا۔ اِن ماہی گیروں کو سنیچر کے روز اور کَل دو الگ الگ واقعات کے تحت غیر قانونی طور پر مبینہ مچھلیاں پکڑنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔
راماناتھا پورم کے ماہیگیری کے محکمے نے بتایا ہے کہ سری لنکا کی بحریہ نے بین الاقوامی آبی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے لیے تین کشتیوں کے مالکوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔x