سری لنکا کے ساحل پر سمندری طوفان Ditwah پچھلے چھ گھنٹے سے سُست رفتار کے ساتھ تین کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ کرائکل سے 300 کلومیٹر کی دوری پر جنوب-جنوب مشرقی میں واقع ہے، پدوچیری سے 410 کلومیٹر اور چنئی سے 510 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ محکمے موسمیات نے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ ِاس طوفان کے سری لنکا سے شمال-شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا خدشہ ہے اور اِس کے اس ماہ کی 30 تاریخ تک علی الصبح شمال تمل ناڈو کی جنوب مغربی خلیج بنگال اور جنوبی آندھرا پردیش پر پہنچنے کی توقع ہے۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
راما ناتھا پورم ضلع کے نشیبی علاقوں سمیت Pamban میں موسم کی خراب صورتحال اور سمندر کی تیز لہروں کے ساتھ بہت تیز بارش ہو رہی ہے۔ ناگا پٹنم اور Cuddalore سمیت ڈیلٹا اضلاع کے کچھ علاقوں میں بھی تیز ہوائیں اور بارش ہو رہی ہے۔ NDRFکی ٹیمیں ایسے علاقوں میں بھیجی جا رہی ہیں، جن کے طوفان Ditwah سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ویڈیوں کانفرنسنگ کے ذریعہ آج ساحلی علاقوں کے کلیکٹروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس میں حالات پر قابو پانے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے ریاستی منجمنٹ سینٹر چنئی کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے۔ کئی علاقوں میں ریڈاور اور نج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ طبی اور بچاؤ ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر تیار رکھی گئی ہیں۔
ریاست کے کچھ اندرونی علاقوں میں اتوار تک بارش ہو سکتی ہے۔فی الحال جنوبی اضلاع میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
بھارت نے آپریشن ساگر بندھو کے تحت راحت اور بچاؤ کے لئے ایک بڑی مہم کا آغاز کیا ہے۔ INS وکرانت اور INS اُدے گری جیسے بحری جہاز پہلے ہی کولمبو میں لنگر انداز ہیں۔ جن میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ سے متعلق سازوسامان پہنچایا گیا ہے۔ جس میں کئی ٹن سوکھا اور تازہ راشن ہے ساتھ ہی متاثرہ کمیونیٹز کے لئے ضروری سازو سامان بھی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سری لنکا کے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے، جنہوں نے طوفان Ditwah کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔ اور انھوں کہا کہ وہ سبھی متاثرہ کنبوں کیلئے سلامتی اور جلد بحالی کی دعا کر رہے ہیں۔
Site Admin | November 28, 2025 9:28 PM
سری لنکا میں سمندری طوفان Ditwah سے 61 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ بھارت نے آپریشن ساگر بندھو کے تحت تعاون بھیجا ہے