سری لنکا میں ایک اہم واقعے میں آج، بھارت کے ہائوسنگ پروجیکٹ کے اگلے مرحلے کا آغاز ہوا ہے۔ اِس پروجیکٹ کے تحت، سری لنکا کے اندرونی خطے میں بھارت نژاد تمل برادری کے دو ہزار افراد کو اِن مکانات کے تحقق کے دستاویزات باقاعدہ طور پر سونپے گئے۔ یہ تقریب صدر Anura Kumara Dissanayake کی سرپرستی میں Bandarawela پبلک گرائونڈس میں منعقد کی گئی۔
سری لنکا میں بھارت کے ہائوسنگ پروجیکٹ کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔ بھارت کی طرف سے چوتھے مرحلے کے تحت، بھارت نژاد تمل برادری کیلئے 14 ہزار مکانات کیلئے امداد فراہم کی گئی ہے۔ ہائی کمشنر سنتوش جھا نے بتایا کہ بھارت کی طرف سے ابھی تک 65 ہزار مکانات کیلئے امداد دی جاچکی ہے۔یہ مکانات سبھی 25 ضلعوں میں تعمیر کئے گئے ہیں اور ان پر 64 ارب سری لنکائی روپئے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ یہ قدم محض مکانات کی تعمیر کیلئے نہیں ہے بلکہ تعلیم، حفظانِ صحت، ہنرمندی اور آبادی کی ترقی کے ذریعے مستقبل کی تعمیر کے بارے میں ہے، جس سے سری لنکا کی ترقی اور استحکام کیلئے طویل مدتی شراکت داری اور بھارت کے عزم کی ایک بار پھر یقین دہانی ہوتی ہے۔
صدر Anura Kumara Dissanayake نے، وزیر اعظم نریندر مودی، بھارت کے عوام اور سری لنکا میں بھارتی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے سری لنکا کی اقتصادیات اور اُس کے عوام کی سماجی بہتری کیلئے بھارتی حکومت نے مدد دی ہے۔