سری لنکا میں آج اتھارٹیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق دو دہائیوں میں اَب تک سب سے بدترین قدرتی آفت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 607 ہو گئی ہے۔
سمندری طوفان Ditwah کی وجہ سے آئی تباہی کے بعد سے اب تک 214 افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ اس طوفان کے بعد سری لنکا کے متعدد ضلعوں میں تودے کھسکنے اور سیلاب کے واقعات پیش آئے ہیں۔
بھارت کے آپریشن ساگر بندھو کے تحت طوفان کے بعد سری لنکا کی مدد کے لئے بڑے پیمانے پر امداد بھیجی گئی ہے، جس میں راحت سے متعلق 58 ٹن سازوں سامان، میڈیکل سینٹر Bailey Bridge یونٹ، NDRF کی ٹیمیں، ہیلی کاپٹر اور بحری مدد شامل ہے۔