June 22, 2025 3:08 PM

printer

سری لنکا اور نیپال نے آپریشن سندھو کے تحت ایران سے ان کے شہریوں کو باہر لانے میں مدد کرنے پر بھارت سرکار کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آپریشن سندھو کے تحت ایران سے اب تک مجموعی طور پر ایک ہزار 117 بھارتی شہریوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق مشہد سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے 290 بھارتی شہری کل رات بحفاظت نئی دلی واپس آگئے۔

اِدھر سری لنکا اور نیپال کی سرکاروں کی باضابطہ درخواست پر آپریشن سندھو کے تحت بھارت کی کوششوں سے اِن دونوں ملکوں کے شہریوں کو بھی وہاں سے باہر لایا جا رہا ہے۔

سری لنکا کے وزیر خارجہ نے بھارتی شہریوں کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے شہریوں کو ایران سے باہر لانے میں بروقت امداد کے لیے بھارت سرکار کا شکریہ ادا کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔