سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ کیلئے وزیر اعظم کے اہم پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اِسے شروع کیے جانے کے بعد سے PRAGATI نے بروقت قریبی نظر رکھ کر، اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں پر عمل درآمد کر کے اور وزیر اعظم کی طرف سے براہِ راست جائزے کے تحت عوامی شکایات کو دور کرنے کا اہل بنا کر حکمرانی کو یکسر تبدیل کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم امدادِ، باہمی پر مبنی وفاقیت کی نظیر پیش کرتا ہے اور ایک سنگل ڈیجیٹل انٹرفیس پر مرکز، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کو یکجا کرتا ہے۔
پچھلی ایک دہائی میں PRAGATI نے تیز فیصلے کرنے اور مسائل کو حل کرنے میں مدد دی ہے، جو اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں تاخیر کا سبب بنتے ہیں اور جوابدہی کے ایک مضبوط کلچر کی تلقین کو فروغ دیتا ہے۔ آج اس خصوصی سیریز میں ہم کوئلے کی وزارت سے متعلق پروجیکٹوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
کوئلے کی وزارت نے کوئلہ کانکنی کے پروجیکٹوں اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے سمیت کوئلے کے سیکٹر سے متعلق بہت سے اقدامات کو آسان بنایا ہے۔ اِن اقدامات کا مقصد بجلی کی پیداوار کی ضروریات کو پورا کرنے اور ریلوے جیسے اہم شعبوں کے لیے کوئلے کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ کوئلہ سیکٹر کے 122 پروجیکٹوں پر مشتمل PRAGATI پر مبنی ایکو نظام کے تحت فی الحال تین لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی کُل سرمایہ کاری کے ساتھ 134 پروجیکٹوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اِن میں سے ایک لاکھ 19 ہزار کروڑ روپے مالیت کے 16 اہم پروجیکٹوں کا PRAGATI کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے جائزہ لیا گیا ہے۔
اِن میں سے 5 پروجیکٹ پہلے ہی شروع کیے جا چکے ہیں اور 11 پروجیکٹ زیر نفاذ ہیں۔