سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔

یہ پلیٹ فارم امدادِ باہمی سے متعلق وفاقیت کی مثال پیش کرتا ہے اور مرکز، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کو ایک واحد ڈیجیٹل رابطہ فراہم کرتا ہے۔

ایک دہائی سے پرگتی نے فیصلہ سازی، اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں تاخیر پیدا کرنے والے معاملات کا حل فراہم کرنے کے عمل کو رفتار دی ہے اور ذمہ داری کا مضبوط کلچر پیدا کیا ہے۔

آج کی اِس خصوصی سیریز میں ہم پنجاب میں قومی شاہراہ کے پھگواڑہ-روپ نگر سیکشن کو چار-لین والا کیے جانے سے متعلق پروجیکٹ پر ایک نظر ڈالیں  گے۔

پنجاب میں قومی شاہراہ کے پھگواڑا روپ نگر حصے کو 4 لین میں بدلے جانے سے جلندھر اور پھگواڑا کے صنعتی مرکزوں کو کنکٹویٹی فراہم ہوئی ہے۔ 2 ہزار 574 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے تقریباً 88 کلو میٹر پر مشتمل اس سڑک پروجیکٹ سے امرتسر اور چنڈی گڑھ کے درمیان سب سے مختصر راستہ فراہم ہوا ہے۔ نیز اس سے کوریڈور سے متصل سکھ عقیدے کے اہم یاترا مقامات تک رسائی بھی آسان ہوئی ہے۔ اس پروجیکٹ کو نفاذ سے متعلق بڑی دشواریوں جیسے زمین کی تحویل اور معاوضہ کی ادائیگی وغیرہ کا سامنا تھا۔ اگست 2018 میں ایک جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے پروجیکٹ کو درپیش بنیادی مسائل کو مقررہ وقت کی حد میں حل کئے جانے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

پنجاب کی حکومت کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ زمین تحویل میں لینے کے بعد بقیہ زمین کو جلد از جلد واپس کرے۔ آزکار 26 جون 2021 کو اس پروجیکٹ کو 100 فیصد کامیابی ملی۔ اس کوریڈور کی تعمیر سے سفر کے وقت میں بچت کے ساتھ خرچ میں بھی کمی آئی ہے۔ نیز سفر آسان اور زیادہ محفوظ ہوگیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔