January 9, 2026 10:06 PM

printer

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔یہ پلیٹ فارم امدادِ باہمی سے متعلق وفاقیت کی مثال پیش کرتا ہے اور مرکز، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کو ایک واحد ڈیجیٹل رابطہ فراہم کرتا ہے۔آج ہم اِس خصوصی سیریز کے تحت خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کی ژچگی کے فائدے بہم پہنچانے والی اسکیم پردھان منتری ماترو وَندنا یوجنا پر خصوصی نشریہ پیش کر رہے ہیں۔
حکومت کی زچگی سے متعلق فلاحی اسکیم پردھان منتری ماتر و وندنا یوجنا کا وزیر اعظم نریندر مودی نے PRAGATI کی میٹنگ کے دوران تفصیلی جائزہ لیا۔ اس اسکیم کے تحت حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو پہلے بچے کی ولادت پر پانچ ہزار روپے اور دوسرے بچی کی ولادت پر چھ ہزار روپے کی نقد مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے تمام وزراء اور محکموں کو ہدایت دی کہ مستحقین کی شناخت سختی سے ادھار کی تصدیق کی بنیاد پر کی جائے۔ انھوں نے اس اسکیم کے ساتھ دیگر پروگراموں کو مربوط کرنے کے امکانات تلاش کرنے کی بھی ہدایت دی۔ بالخصوص وہ پروگرام جو بچوں کی نگہداشت کے فروغ اور صحت اور صفائی کی بہتری کیلئے بنائے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔