سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔

          سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔

          یہ پلیٹ فارم امدادِ باہمی سے متعلق وفاقیت کی مثال پیش کرتا ہے اور مرکز، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کو ایک واحد ڈیجیٹل رابطہ فراہم کرتا ہے۔

          آج ہم اِس خصوصی سیریز کے تحت مہاراشٹر کے Solapur سُپر تھرمل پاور اسٹیشن کا جائزہ لیں گے۔

مہاراشٹر میں واقع Solapur تھرمل پاور اسٹیشن ریاست کی بڑھتی ہوئی بجلی کی مانگ کو پورا کرنے اور علاقائی توانائی تحفظ کو مضبوط بنانے میں ایک اہم منصوبہ بن کر اُبھرا ہے، یہ منصوبہ تقریباً 11 ہزار 406 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، جس کی مجموعی صلاحیت ایک ہزار 320 میگاواٹ ہے۔ اس منصوبے کا آغاز مارچ 2012 میں کیا گیا تھا۔ 30 دسمبر 2015 کو منعقدہ پرگتی جائزہ میٹنگ کے دوران تعمیراتی کام ابتدائی مرحلے میں تھا۔ اس جائزے میں مضبوط قیادت اور مقررہ مدّت کے اندر تال میل کو یقینی بنایا، جس سے اہم مسائل کے حل میں مدد ملی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ فروری 2016 تک اس سے متعلق مسائل کو حل کرنے پاور سکریٹری کو منصوبے کی دونوں یونٹس جنوری 2017 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ پرگتی کے ذریعے حل کیے گئے اہم امور میں Ujjani Dam سے 115 کلو میٹر طویل Make Upwater پائپ لائن شامل تھی، جو منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوئی۔ Solapur تھرمل پاور اسٹیشن پرگتی میکانزم کی ایک اہم مثال ہے، جس کے ذریعے زمین، پانی، بازآبادکاری اور ٹرانسمیشن جیسے پیچیدہ بنیادی ڈھانچے کے مسائل کو ابتدائی مرحلے میں حل کر کے منصوبوں کی رفتار تیز کی گئی۔ یہ منصوبہ مارچ 2019 میں پوری طرح سے کمیشن کیا گیا۔ اس پلانٹ کے ذریعے قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، توانائی تحفظ کو مضبوط کیا گیا اور خطّے میں صنعتی و اقتصادی ترقی کو استحکام حاصل ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔