سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے فلیگ شپ پلیٹ فارم پرگتی میں اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے سال 2015 میں آغاز کے بعد سے پرگتی نے وزیر اعظم کے سیدھے جائزے کے تحت حقیقی وقت میں نگرانی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے ذریعے حکمرانی کی کایا پلٹ کی ہے۔ آج اپنی خصوصی سیریز میں برہما پُترا ندی پر Bogibeel Rail-Cum-Road پُل پر نظر ڈالی جائے گی۔
بھارت کا سب سے طویل اور ایشیاء کا دوسرا سب سے لمبا Rail-Cum-Road پُل، Bogibeel پُل، ملک کے شمال مشرقی حصے کی لائف لائن ہے، جو آسام اور اروناچل پردیش کو آپس میں جوڑتا ہے۔ تقریباً 4 اعشاریہ 9 کلو میٹر لمبے اس پُل کے ذریعے بالائی آسام اور اروناچل پردیش میں رہنے والے لگ بھگ 50 لاکھ لوگوں کو کنیکٹی وِٹی کی سہولت ملی ہے۔ اس پروجیکٹ کو سال 1997-98 میں منظوری دی گئی تھی، جبکہ 21 اپریل 2002کو اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی حکومت میں تعمیری کام کا آغاز ہوا تھا۔ تعمیری کام کی شروعات کے 13 سال بعد بھی Bogibeel برِج پروجیکٹ کا 72 فیصد کام ہی مکمل ہو سکا اور تعمیری لاگت 5 گُنا بڑھ گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مئی 2015 میں، پرگتی کے تحت اس پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔
علاقائی کنیکٹی وِٹی اور قومی سلامتی کے لحاظ سے اس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ اس پروجیکٹ پر مشن موڈ میں کام کیا جائے۔ وزیر اعظم مودی کی مداخلت کے بعد کام کی رفتار میں تیزی آئی اور 25 دسمبر 2018 کو پُل کا تعمیری کام مکمل ہوا۔ کابینہ سکریٹری پی وی سومناتھن نے بتایا کہ پرگتی نے برہما پُتر ندی پر Bogibeel Rail-cum-Road پُل جیسے اہم پروجیکٹوں کو مکمل کرنے میں مدد کی ہے۔
Site Admin | January 6, 2026 9:43 PM
سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے فلیگ شپ پلیٹ فارم پرگتی میں اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔