January 24, 2026 10:15 AM | PRAGATI SPECIAL STORY

printer

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیراعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم پرگتی نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ہی ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے۔

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیراعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم پرگتی نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ہی ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے۔ اِس کا آغاز سال 2015 میں وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ اور اُس وقت پرگتی پلیٹ فارم نے وزیراعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کرکے کیا گیا ہے۔

اس خصوصی سریز میں آج ہمارے نامہ نگار چھتیس گڑھ میں NH 30 کے Raipur-Kodebod کو چار لین میں بدلنے کے کام کا جائزہ پیش کر رہی ہے۔

NH-30 کے 43 کلومیٹر طویل  RAIPUR-KODEBOD سیکشن پر چار لین کی تعمیر چھتیس گڑھ میں شاہراہ کو جدید طرز پر ڈھالنے کی سمت میں بڑا قدم ہے۔ اس پروجیکٹ کو شاہراہوں کی ترقی سے متعلق قومی پروگرام کے تحت بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی – NHAI- نے نافذ کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کو ستمبر 2016 میں منظوری دی گئی تھی، جس کے لیے 987 کروڑ 88  لاکھ روپے رقم منظور کی گئی تھی۔ اس پروجیکٹ میں Material کی سپلائی سے متعلق رکاوٹیں اور بین وزارتی تال میل سے متعلق چیلنجز بھی آئے۔

فروری 2023  میں پرگتی کے تحت اس پروجیکٹ کا جائزہ لیا گیا جس کے نتیجے میں زمین سے متعلق زیر التوا مسئلے اور  Material  کی فراہمی کے مسائل پر توجہ دی گئی۔

یہ پروجیکٹ سو فیصد مکمل ہوا اور 20 جون 2023 کو اِس پر کام شروع کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔