January 4, 2026 9:47 PM

printer

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔آج ہم اِس خصوصی سیریز کے تحت تلنگانہ میں AIIMS،  بی بی نگر پروجیکٹ کا جائزہ لیتے ہیں جسے جلد ہی شروع کیا جائے گا۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMS  بی بی نگر، پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا کے تحت، تلنگانہ کے Yadadri Bhuvanagiri ضلع میں قائم کیا جارہا ہے۔ یہ پروجیکٹ جولائی 2022 میں شروع ہوا تھا اور گذشتہ برس یکم دسمبر تک تقریباً 86 فیصد کام مکمل ہوگیا تھا لہٰذا پوری امید ہے کہ اِس سال جون کے اواخر تک یہ مکمل ہوجائے گا۔ اس پروجیکٹ پر بہت تیزی سے کام ہوا ہے۔ 2022-23 میں آٹھ اعشاریہ چھ فیصد کام ہوا تھا جو 2025-26 میں بڑھ کر تقریباً 86 فیصد ہوگیا۔ وزیر اعظم نے 28 جون 2023 کو پرگتی طریقۂ کار کے تحت اِس پروجیکٹ کا جائزہ لیا تھا۔ 14 ستمبر 2023 تک اس پر 29 فیصد کام ہوا تھا، جو 2023-24 کے آخر تک بڑھ کر 57 فیصد ہوگیا۔AIIMS بی بی نگر کی ایگزکیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر  Amita اگروال نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح پرگتی طریقۂ کار نے AIIMS کیلئے پانی اور بجلی کی سپلائی جیسے اہم معاملات کو حل کرنے میں مدد کی۔
توقع ہے کہ اسپتال کے قیام سے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ سمیت تقریباً تین ہزار براہِ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔