سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔آج ہم اس خصوصی سیریز کے تحت اترپردیش میں مئو – غازی پور – Tarighat نئی براڈ گیج ریلوے لائن کا جائزہ لیں گے۔
اترپردیش میں 51 کلو میٹر طویل مئو – غازی پور – Tarighat نئی براڈ گیج ریلوے لائن ریل بنیادی ڈھانچے کا ایک کایاپلٹ اقدام ہے۔ اس کی منظوری ایک ہزار 765 کروڑ روپئے کی لاگت کے ساتھ دی گئی تھی۔ اس کا مقصد مشرقی اترپردیش میں ریل کنکٹی ویٹی میں اضافہ کرنا، دور دراز کے اور زراعتی اضلاع کو قومی ریلوے نیٹ ورک کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 26 ستمبر 2018 میں پرگتی پلیٹ فارم میں اِس کا جامع جائزہ لیا تھا۔ اترپردیش کی سرکار کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ مہم جویانہ پیمانے پر آراضی کے حصول کا کام مکمل کرے اور تمام باقی ماندہ کاموں کی سپردگی کرے، جس سے مئو اور غازی پور میں ضلع انتظامیہ فاسٹ ٹریک نوٹیفکیشن، مشترکہ سروے، معاوضے کی ادائیگی اور فزیکل قبضے کا کام پورا کرسکیں۔پروجیکٹ نے صد فیصد کام پورا کیا اور 6 مارچ 2024 کو اِسے کمیشن کیا گیا۔ مئو-غازی پور-Tarighat براڈ گیج لائن نے مشرقی اترپردیش کو دور رَس سماجی واقتصادی فوائد پہنچائے ہیں۔