سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم امدادِ باہمی سے متعلق وفاقیت کی مثال پیش کرتا ہے اور مرکز، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کو ایک واحد ڈیجیٹل رابطہ فراہم کرتا ہے۔ آج ہم اِس خصوصی سیریز کے تحت جے پور-سیکر-چورو Gauge Conversion پروجیکٹ کا جائزہ لیں گے۔
جے پور-سیکر-چورو Gauge Conversion پروجیکٹ، راجستھان میں ریلوے کی وزارت کے تحت شمال مغربی ریلوے کی جانب سے نافذ کردہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق ایک اہم پہل ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت موجودہ میٹر گیج الائنمنٹ کو براڈ گیج میں تبدیل کرنا تھا، جس کی کُل لمبائی تقریباً 320 کلومیٹر تھی اور اس پر ایک ہزار 222 کروڑ روپے کی کُل لاگت آنی تھی۔ 28 ستمبر 2016 کو پرگتی کے تحت وزیراعظم نریندر مودی نے اس پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔ جائزے کے دوران وزیراعظم مودی نے اس بات کا اندازہ کیا کہ اس پروجیکٹ پر زمین کے تنازع اور جنگلات سے متعلق اعتراضات کے سبب پیشرفت نہیں ہورپارہی ہے۔ وزیراعظم نے ریلوے کی وزارت اور حکومت راجستھان کو ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد زمین اور جنگلات سے متعلق معاملات کو جلد سے جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ دسمبر 2016 تک ریلوے کی وزارت نے اس بات کی تصدیق کی یہ اس پروجیکٹ پر بلارکاوٹ کام جاری ہے۔ اپریل 2019 میں کامیابی کے ساتھ اس پروجیکٹ کا آغاز ہوا۔