January 22, 2026 9:46 PM

printer

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم امدادِ باہمی سے متعلق وفاقیت کی مثال پیش کرتا ہے اور مرکز، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کو ایک واحد ڈیجیٹل رابطہ فراہم کرتا ہے۔ آج ہم اس خصوصی سیریز کے تحت احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ کا جائزہ پیش کررہے ہیں۔
احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ فیز1- گجرات کے سب سے بڑے میٹرو پولیٹن خطے کیلئے پائیدار شہری نقل وحمل کے شعبے میں کایہ پلٹ کرنے والا قدم ہے۔ مکانات اور شہری امور کی وزارت کے تحت نفاذ شدہ 12 ہزار 924 اعشاریہ پانچ کروڑ روپے کی لاگت والا یہ پروجیکٹ 40 اعشاریہ صفر-تین کلو میٹر کا احاطہ کرتا ہے۔ 25 اپریل 2018 کو اس پروجیکٹ کا پرگتی اسکیم کے تحت جائزہ لیا گیا۔ اس وقت اس پروجیکٹ میں محض 25 فیصد پیش رفت ہوئی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے واضح ہدایات اور مسلسل نگرانی کے سبب بین ایجنسی تال میل مستحکم ہوا، جس کے نتیجے میں آراضی تحویل میں لینے سے لے کر بازآباد کاری اور دوبارہ بسانے تک ہر کام میں رفتار پیدا ہوئی۔ 23 دسمبر 2020 کو ہوئے پرگتی جائزے تک پروجیکٹ میں 62 فیصد تک پیش رفت ہوئی، جبکہ اکتوبر 2022 میں اس پروجیکٹ نے کام کرنا شروع کردیا۔ آج پورا احمدآباد میٹرو فیز1- نیٹ ورک پوری طرح کام کررہا ہے اور پورے شہر کو محفوظ اور بہتر موبیلٹی فراہم کررہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔