January 22, 2026 3:09 PM

printer

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم امدادِ باہمی سے متعلق وفاقیت کی مثال پیش کرتا ہے اور مرکز، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کو ایک واحد ڈیجیٹل رابطہ فراہم کرتا ہے۔ آج ہم اِس خصوصی سیریز کے تحت حیدرآباد میٹرو ریل پروجیکٹ کا جائزہ لیں گے۔

پیش ہے ایک رپورٹ……                                 VC / Anupam

حیدرآباد گزشتہ دو دہائیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ادویات، مینوفیکچرنگ اور خدمات میں تیز رفتار ترقی کے سبب بھارت کی سب سے زیادہ ابھرتی ہوئی میٹرو پالیٹن معیشت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ حیدرآباد میٹرو ریل پروجیکٹ کا نظریہ شہری آمد ورفت میں آسانی فراہم کرنے کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ 30 دسمبر 2015 کو وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پرگتی کے تحت اعلیٰ ترین سطح پر اس کا جائزہ لیا گیا۔ پرگتی کے تحت دی گئی ہدایات کے سبب ایک اہم مرحلے میں پروجیکٹ کے کام میں تیزی آئی۔ اس کے نتیجے میں حیدرآباد میٹرو کا کام سبھی تین کاریڈور میں تال میل کے ساتھ آگے بڑھ پایا۔ آج حیدرآباد میٹرو کے سبب شہر کے سب سے بھیڑ بھاڑ والے کاریڈور میں سفر کے وقت میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔ میٹرو نے حیدرآباد کی معاشی صورتحال کو بھی مستحکم کیا ہے۔

دلّی سے انوپم مشرا کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں ……