سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم امدادِ باہمی سے متعلق وفاقیت کی مثال پیش کرتا ہے اور مرکز، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کو ایک واحد ڈیجیٹل رابطہ فراہم کرتا ہے۔
ایمس Mangalagiri، نو سو ساٹھ بستر والا 183 اعشاریہ ایک-ایک ایکڑ میں پھیلا ایک اسپتال ہے، جو ایک ہزار 618 اعشاریہ دو-تین کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اِس میں ایک میڈیکل کالج بھی شامل ہے۔ اِس ادارے نے 2018 میں وجے واڑہ میں ایک عارضی کیمپس سے اپنا کام کاج شروع کیا۔ مارچ 2019 میں اپنے مستقل کیمپس سے اِس نے OPD خدمات کا آغاز کیا۔
پرگتی کے تحت 25 اپریل 2018 کو وزیر اعظم نے ایک اہم مرحلے پر اِس کا جائزہ لیا اور آندھرا پردیش حکومت اور متعلقہ مرکزی وزارتوں کو مقررہ وقت میں پوری کی جانے والی ہدایات جاری کی۔ 31 جنوری 2023 کو اِس پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا اور 25 فروری 2024 کو وزیر اعظم نے باضابطہ طور پر اس کا افتتاح کیا۔
آج ایمس منگلا گری جدید طبی خدمات فراہم کر رہا ہے اور خطے کیلئے صحت کی دیکھ بھال کا ایک اہم مرکز بنا ہوا ہے۔
Site Admin | January 21, 2026 10:20 PM
سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔