سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم امدادِ باہمی سے متعلق وفاقیت کی مثال پیش کرتا ہے اور مرکز، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کو ایک واحد ڈیجیٹل رابطہ فراہم کرتا ہے۔ آج ہم اِس خصوصی سیریز کے تحت مہاراشٹر میں Bembla آبپاشی پروجیکٹ کا جائزہ لیں گے۔
پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت Bembla آبپاشی پروجیکٹ نافذ کیا تھا، جس سے مہاراشٹر کے ودربھ خطے میں زرعی پائیداری کو مستحکم کرنے کے ایک اہم قدم کی عکاسی ہوتی ہے۔2 اپریل2007 کو دو ہزار 685 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت کے ساتھ اِسے منظور کیا گیا اور یہ پروجیکٹ Bembla دریا پر مرکوز ہے۔ 25 اکتوبر2023 کو وزیر اعظم نے اِس پروجیکٹ کا جائزہ لیا، جس کے بعد متعلقہ مرکزی وزارتوں اور حکومتِ مہاراشٹر کو زیر التوا معاملات کو حل کرنے کیلئے واضح اور نتائج پر مبنی ہدایات جاری کی گئیں۔ ریاستی حکومت نے زمینی سطح پر جائزے کو تیز کیا اور کام میں تیزی لانے کیلئے کثیر رُخی حکمت عملی اختیار کی۔ Bembla آبپاشی پروجیکٹ کا گذشتہ برس30 جون کو آغاز کیا گیا۔اِس پروجیکٹ کے تجربے سے اِس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ کس طرح پرگتی حکومتی اقدامات میں تیزی لانے اور طویل عرصے سے زیر التوا نفاذ کے چیلنجوں کو مقررہ وقت میں حل کرنے کے ایک طریقۂ کار کے طور پر کام کرتا ہے۔