January 12, 2026 9:38 PM

printer

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔یہ پلیٹ فارم امدادِ باہمی سے متعلق وفاقیت کی مثال پیش کرتا ہے اور مرکز، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کو ایک واحد ڈیجیٹل رابطہ فراہم کرتا ہے۔آج اِس خصوصی سیریز کے تحت ہم بہار میں ساڑھے چار کلو میٹر طویل پٹنہ-گنگا ریل روڈ برج کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پٹنہ-گنگا ریل روڈ برج کو J P Setu کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ پروجیکٹ پُل کے واحد ڈھانچے پر   ریل اور روڈ ٹرانسپورٹ کو مربوط کرکے بہار کی شمال جنوب کنکٹی ویٹی میں طویل عرصے سے چلی آرہی رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ تین ہزار 774 کروڑ روپئے کی لاگت سے نومبر 2001 میں اِس پروجیکٹ کو منظوری دی گئی تھی۔ مذکورہ پروجیکٹ کو کئی طرح کے چیلنجوں سے گزرنا پڑا۔ اِن میں آراضی سے وابستہ دشواریاں، تجاوزات اور بازآبادکاری کے معاملے شامل ہیں۔ پروجیکٹ پر عمل درآمد میں تاخیر ہونے کی وجہ سے اِس کی لاگت بھی پانچ گنا بڑھ گئی۔ 25 مارچ 2015 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی پرگتی میٹنگ کے دوران اِس پروجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران، جناب مودی نے متعلقہ آراضی ریلوے کو سونپنے اور معاوضے کی تقسیم میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ عمل درآمد سے وابستہ چیلنجوں کے بروقت حل اور مستقل نگرانی کے ذریعے مذکورہ پروجیکٹ 4 مارچ 2022 کو مکمل کرلیا گیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔