سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم امدادِ باہمی سے متعلق وفاقیت کی مثال پیش کرتا ہے اور مرکز، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کو ایک واحد ڈیجیٹل رابطہ فراہم کرتا ہے۔
آج اِس خصوصی سیریز کے تحت ہمارے نامہ نگار نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزرات کی قومی شاہراہ 56 کے لکھنؤ-سلطان پور سیکشن کو چار لین والا بنائے جانے کا جائزہ لیا ہے۔
قومی شاہراہ56 کے 127 کلو میٹر سے زیادہ لکھنؤ-سلطانپور سیکشن کو چار لین والا بنایا جانا وسطی اور مشرقی اترپردیش میں سڑک بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے جانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسے چار مئی 2016 کو دو ہزار 16 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے کی منظوری دی گئی تھی۔ یہ کوریڈور لکھنؤ، بارہ بنکی، امیٹھی اور سلطان پور ضلعوں سے ہوکر گزرتا ہے۔ وزیر اعظم نے 25 اپریل 2018 کو پرگتی میٹنگ میں اِس پروجیکٹ کا جائزہ لیا تھا۔ جائزے کے دوران، اترپردیش حکومت کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ تیزی سے زمین حاصل کرے اور بلاتاخیر معاوضہ تقسیم کرے۔