January 10, 2026 9:44 PM

printer

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے

سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔
آج اِس خصوصی سیریز کے تحت ہم پیٹرولیم اور قدرتی گیس محکمے کی وزارت کے Ennore-Thiruvallur-Benglauru-Puducherry-Nagapattinam-Maduri-Tuticorin قومی گیس پائپ لائن پروجیکٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ پروجیکٹ ملک کے جنوبی حصے میں سب سے اہم ماحولیات کیلئے سازگار توانائی سے متعلق لاجسٹکس اثاثوں میں سے ایک ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے ساحلی علاقوں اور اندرونِ ملک پروڈکشن مقامات سے صنعتی اور شہری مراکز تک قدرتی گیس پہنچانے کیلئے اِس پائپ لائن پروجیکٹ کو شروع کیا ہے۔ 6 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے مئی2016 میں اِس پروجیکٹ کی منظوری دی گئی تھی۔ یہ پائپ لائن تمل ناڈو، کرناٹک، آندھراپردیش اور پدوچیری سے ہوکر گزرتی ہے۔ جس وقت پرگتی کے تحت اِس پروجیکٹ کا جائزہ لیا گیا تو اُس وقت تک صرف 17 اعشاریہ چار فیصد پیشرفت ہوئی تھی۔ جائزہ میٹنگ کے بعد متعلقہ ریاستی سرکاروں اور مرکزی وزارتوں نے اِس پروجیکٹ کو ترجیح دی اور اِس میں تیزی لائی گئی۔یہ پورا پروجیکٹ 25 ستمبر 2023 کو شروع کردیا گیا۔