سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔
آج اِس خصوصی سیریز کے تحت ہم ریلوے کی وزارت کے جبل پور – گونڈیا گیج بدلنے سے متعلق پراجکٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
جبل پور-گونڈیا سیکشن کا Gauge تبدیل کرنے سے متعلق پراجکٹ تقریباً 285 کلومیٹر کا احاطہ کرتا ہے۔ ملک کے وسطی حصے میں ریل کی گنجائش میں اضافہ کرنے اور نقل و حمل کو مزید مستحکم کرنے کے حامل اس پراجیکٹ کو تقریباً ایک ہزار 991 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ منظوری دی گئی۔ اس پراجکٹ کے تحت بالاگھاٹ – Katangi سیکشن کو Broad گیج میں بدلا گیا۔
مارچ 2016 میں اس پراجکٹ کو پرگتی مشن کے تحت شروع کیا گیا۔ جائزے کے بعد مدھیہ پردیش سرکار کے ذریعے مقررہ مدت میں اراضی کی تحویل کی منظوری اور منتقلی کا عمل مکمل کیا گیا پرگتی کے تحت ریلوے سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارتوں کے باہمی تعاون کے سبب بین محکمہ جاتی ذمہ دارانہ رجحان کے ساتھ یہ پراجکٹ اپنی تکمیل کو پہنچا۔