January 3, 2026 9:47 PM

printer

سرگرم حکمرانی اور بروقت عمل درآمد سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے

سرگرم حکمرانی اور بروقت عمل درآمد سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم امدادِ باہمی سے متعلق وفاقیت کی مثال پیش کرتا ہے اور مرکز، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کو ایک واحد ڈیجیٹل رابطہ فراہم کرتا ہے۔
ایک دہائی میں پرگتی نے فیصلہ سازی میں تیزی سے مدد کی ہے، اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں تاخیر کی وجوہات کا ازالہ کیا ہے اور جوابدہی کا ایک مضبوط کلچر قائم کیا ہے۔ یہ محض نگرانی نہیں بلکہ حکمرانی سے متعلق اصلاحات کا ایک پلیٹ فارم بن کر بھی اُبھرا ہے۔
آج ہم اِس خصوصی سیریز کے تحت بھوبنیشور-ڈیلانگ – پُری لین لائن پروجیکٹ کا جائزہ لیں گے۔
بھوبنیشور-ڈیلانگ-پُری ریل لائن کے 70 کلو میٹر حصے کو دوہرا کئے جانے کا کام بنیادی ڈھانچے سے متعلق ریلوے کا ایک اہم پروجیکٹ تھا، جس کی ذمے داری ریلوے کی وزارت نے لی اور اڈیشہ میں East Coast ریلوے نے اس پر عمل درآمد کیا۔ ایک ہزار 650 کروڑ مالیت کے اِس پروجیکٹ کو مارچ 2012 میں منظوری ملی۔ جولائی 2015 میں ہونے والے Nabakalebara فیسٹیول کے سلسلے میں اِس پروجیکٹ کا نظریہ پیش کیا گیا تھا جس کے دوران تقریباً 50 لاکھ عقیدتمندوں کے آنے کا امکان تھا۔ اپنی تعمیر کے دوران اِس پروجیکٹ کو کئی اہم چیلنجوں کا سامنا ہوا، جن میں وقت پر کام مکمل ہونا اور اِس پر خدمات چالو ہونا شامل ہیں۔
تاخیر سے گریز کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جون 2015 میں پرگتی کے تحت اِن پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ جائزے کے دوران جناب مودی نے ریلوے کی وزارت کو فیسٹیول سے پہلے سبھی کام مکمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور ریاستی حکومت کو سکیورٹی، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔