سرگرم حکمرانی اور بروقت عمل درآمد سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔ آج ہم اس خصوصی سیریز کے تحت Bairabi-Sairang ریلوے لائن کا ایک جائزہ پیش کر رہے ہیں، جسے پہلی بار قومی ریلوے نیٹ ورک کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
Bairabi-Sairang ریل لائن کا مقصد میزورم کیلئے بلا رکاوٹ ریل کنیکٹی وِٹی فراہم کرنا اور اسے قومی ریل نیٹ ورک کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ مجموعی طور پر 51 کلو میٹر سے زیادہ طویل ہے اور یہ دوردراز کے اور پہاڑی خطّوں میں رابطوں کو بہتر بنانے کے جناب مودی کے نظریے کے عین مطابق ایک اہم قدم ہے۔ اس پروجیکٹ کو 2008 میں منظور کیا گیا تھا اور نومبر 2014 میں اس کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ وزیر اعظم نے 2016 میں پرگتی کی میٹنگ میں اس کا جائزہ لیا۔ اُس وقت مذکورہ پروجیکٹ کی پیشرفت تقریباً 11 فیصد تھی۔ جناب مودی کی رہنمائی اور پرگتی پلیٹ فارم کے ذریعے جائزے کے تناظر میں اس کی قریبی نگرانی کی گئی اور گزشتہ سال ستمبر میں وزیر اعظم نے Bairabi-Sairang ریل لائن کا افتتاح کیا۔ مذکورہ پروجیکٹ سے پرگتی پلیٹ فارم کے ذریعے وزیر اعظم کی فیصلہ کُن قیادت اور طویل عرصے سے زیر التوا بنیادی ڈھانچے کے چیلنجوں کو دور کرنے کے عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔