سرگرم حکمرانی اور بروقت بفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم Pragati نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔

 سرگرم حکمرانی اور بروقت بفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم Pragati نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 2015 میں اپنے آغاز سے Pragati نے وزیر اعظم کے براہ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل کی کایا پلٹ کی ہے اور ایسا بروقت نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں نیز عوامی شکایات کا ازالہ کر کے کیا گیا ہے۔مذکورہ پلیٹ فارم مرکز، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کو ایک ہی ڈیجیٹل Interface پر ساتھ لاکر اشتراک و تعاون والی وفافیت کی عکاسی کرتا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں، Pragati نے بنیادی ڈھانچے سے متعلق کلیدی پروجیکٹوں میں دیری کرنے والے عوامل کو حل کرکے فیصلہ سازی کی رفتار تیز کرنے میں مدد کی ہے اور جوابدہی کے مضبوط کلچر کو فروغ دیا ہے۔

آج اس خصوصی سیریز میں، ہم اتر پردیش میں Rosa-Sitapur Cantonment-Burhwal Rail لائن کو ڈبل کرنے کے ریل پروجیکٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اتر پردیش میں Rosa- Sitapur Cantonment-  Burhwal ریل لائن کو ڈبل کرنے کے پروجیکٹ کو ریلوے کی وزارت کے تحت صلاحیت میں اضافہ کرنے کی ایک کلیدی پہل قدمی کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔  

 مذکورہ پروجیکٹ میں ریل لائن کی لمبائی 180 کلومیٹر ہے۔ اس پروجیکٹ کو 2 ہزار 560 کروڑ روپے کی مالیت کے ساتھ یکم مارچ 2015 کو منظوری دی گئی تھی اور اس کا مقصد شمال مشرقی ریلوے نیٹ ورک کے ایک اہم سیکشن پر ریل کی اکیلی لائن کی وجہ سے آنے والی دشواریوں کو دور کرنا تھا۔ پروجیکٹ میں نفاذ سے متعلق چیلنجز کا سامنا تھا اور اس کیلئے قانونی منظوری نیز زمین کے حصول میں دیری سے اس کے بروقت نفاذ میں رخنہ پڑ رہا تھا۔

اس معاملے کا جائزہ لئنے کیلئے اسے جولائی 2017 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں Pragati میکانزم میں شامل کیا گیا۔

اس دوران، دو مشکلات پیش آئیں – پہلی، اترپردیش کے جنگل سے متعلق محکمے کے ساتھ جنگل کی زمین سے متعلق سٹیج-1 میں تعطل اور دوسری سیتاپور ضلعے میں 212 کسانوں کے نجی زمین کا حصول۔

ریلوے کی وزارت، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق وزارت اور اترپردیش حکومت کو جنگلاتی زمین کے حصوں سے متعلق عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی۔

ریاست حکومت کو زمین کے حصول کے عمل کو پورا کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ ریلوے کی وزارت کو 106 کلومیٹر تک ریل لائن کو ڈبل کرنے کے لئے کہا گیا۔

Pragati جائزہ کے بعد، ان دونوں رکاوٹوں کو دور کیا گیا۔

وزیر اعظم کے جائزہ کی بدولت، مذکورہ پروجیکٹ 100 فیصد مکمل ہوا اور 13 فروری 2024 کو اس کی تکمیل ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔