ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 18, 2025 9:50 AM | Trump Zelensky Meet

printer

سرکردہ یوروپی رہنماء آج واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کے درمیان ہونے والی اہم میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی کی واشنگٹن میں آج ایک نہایت اہم میٹنگ ہونے   جا رہی ہے، جس میں یوروپ کے سرکردہ رہنما بھی شریک ہوں گے۔ یہ میٹنگ ایسے موقعے پر ہو رہی ہے، جب یوکرین کی جنگ کے فوری حل کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

اس اعلیٰ سطحی وفد میں برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر، فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں، جرمنی کے چانسلر Fridrich Merz، یوروپی کمیشن کی صدر Ursula von der Leyen اور NATO کے سکریٹری جنرل Mark Rutte شامل ہیں۔ رہنماؤں کی کوشش ہے کہ زیلنسکی کی پوزیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی ممکنہ امن معاہدے میں یوکرین کی خود مختاری اور طویل مدّتی سلامتی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدر ٹرمپ نے ”روس پر بڑی پیشرفت“ کا عندیہ دیا ہے، تاہم تفصیلات فراہم نہیں کیں،  جس کے بعد آنے والے مذاکرات کی سمت اور موضوع کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔×