سرکردہ تیر انداز دیپیکا کماری اور Parth Salunkhe نے آج چین کے شہر شنگھائی میں تیر اندازی عالمی کپ مرحلہ 2 میں کانسے کے تمغے جیتے۔ اس طرح بھارت نے ان مقابلوں میں کُل سات تمغے حاصل کئے۔ دیپیکا نے ٹوکیو اولمپک میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والی کوریا کی Kang Chaeyoung کو سات-تین کے اسکور سے ہرایا۔ جبکہ Parth Salunkhe نے مردوں کے Recurve زمرے میں اپنا پہلا عالمی کپ میڈل جیتا۔ انھوں نے پیرس اولمپک میں تمغہ جیتنے والے فرانس کے کھلاڑی Baptiste Addis کو چھ-چار سے ہرایا۔ Recurve مقابلے میں کانسے کے اِن دو تمغوں کے ساتھ بھارت نے شنگھائی عالمی کپ میں سونے کے دو، چاندی کا ایک اور کانسے کے چار تمغے جیتے۔
Site Admin | May 11, 2025 10:26 PM
سرکردہ تیر انداز دیپیکا کماری اور Parth Salunkhe نے آج چین کے شہر شنگھائی میں تیر اندازی عالمی کپ مرحلہ 2 میں کانسے کے تمغے جیتے