سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو، ملیشیا اوپن سُپر 1000 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں چینی تائپے کی Sung Shuo Yun کو سیدھے سیٹ میں 21-13، 22-20 سے ہراکر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ سابق عالمی چمپئن سندھو پاؤں کی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل رہی تھیں۔ پچھلے سال انہیں چوٹ لگ گئی تھی۔ دوسرے راؤنڈ میں آٹھویں سیڈ کی کھلاڑی سندھو کا سامنا جاپان کی Tomoka Miyazaki سے ہوگا۔ ستوک سائیراج رَنکی ریڈی اور چراغ شیٹی چینی تائپے کے Yang Po-Hsuan اور Lee Jhe-Hue کو 35 منٹ میں 21-13، 21-15 سے شکست دے کر مردوں کے ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
Site Admin | January 7, 2026 10:00 PM
سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو، ملیشیا اوپن سُپر 1000 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں چینی تائپے کی Sung Shuo Yun کو سیدھے سیٹ میں 21-13، 22-20 سے ہراکر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔