وقف ترمیمی قانون 2025 آج سے نافذ ہوگیا ہے۔ حکومت نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی جانب سے اس سلسلے میں منظوری دیئے جانے کے پیش نظر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے اس بل کو منظوری دی تھی۔ اس نئے قانون کا مقصد وراثتی مقامات کے تحفظ اور سماجی فلاح و بہبود کے فروغ سے متعلق ضابطوں کے ساتھ وقف املاک کے بندوبست کو ٹھیک کرنا ہے۔
اس کامقصد املاک کے بندوبست میں شفافیت میں اضافے، وقف بورڈوں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان تال میل کو بہتر کرکے اور متعلقہ فریقوں کے حقوق کے تحفظ کے ذریعہ حکمرانی میں سدھار کرنا ہے۔ وقف ترمیمی قانون کا مقصد وقف انتظامیہ کیلئے ایک سیکولر، شفاف اور جواب دہ نظام تشکیل دینا ہے۔X