December 6, 2025 9:48 PM

printer

سرکار نے IndiGo کو ہدایت دی ہے کہ وہ پروازیں منسوخ ہونے کے تناظر میں مسافروں کو کرائے کی رقم بلاتاخیر واپس کرے

حکومت نے Indigo کو بغیر کسی تاخیر کے مسافروں کے کرایے کی رقم واپس کرنے کی ہدایت دی ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا ہے کہ کل رات 8 بجے تک سبھی منسوخ شدہ یا اُن پروازوں کے کرایے کی رقم لازمی طور پر واپس کردی جانی چاہیے، جن میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ Indigo کی جانب سے بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ کیے جانے کے پیش نظریہ حکم جاری کیا گیا ہے، جس سے ملک بھر میں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
مسافروں کی شکایات کے بلا رکاوٹ ازالے کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے Indigo سے refund اور مدد کیلئے cells قائم کرنے کیلئے کہا ہے۔ یہ یونٹس، متاثرہ مسافروں تک رسائی کریں گے اور refund کے عمل اور سفر کے متبادل بندوبست کو یقینی بنائیں گے۔ جب تک پروازوں کی مکمل طور پر بحالی نہ ہوجائے، اُس وقت تک خود کار refund نظام کو جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ Indigo کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پروازوں کی منسوخی یا تاخیر کے سبب مسافروں سے الگ ہوئے اُن کے سامان کو اگلے 48 گھنٹے کے اندر انھیں واپس پہنچا دے۔ اس کے علاوہ ایئر لائن سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاوضہ کی ادائیگی اور مسافروں کے سامان کو ان تک پہنچانے سے متعلق مل کی شفافیت پر مبنی اور مسافروں کے موجودہ حقوق کے ضابطوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔