اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا ہے کہ OTT پروگرام بدستور سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن CBFC کے دائرہئ اختیار سے باہر رہیں گے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر مروگن نے کہا کہ 2021 کے انفارمیشن ٹکنالوجی کے متعلقہ رہنماء خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا کے اخلاقیات سے متعلق ضابطوں کے تیسرے باب کی دفعات کے تحت OTT پروگرام منضبط کیے جاتے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اخلاقیات سے متعلق ضابطوں کے تحت OTT پلیٹ فارمز کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایسا مواد دکھانے سے گریز کریں، جو قانون کی رو سے ممنوع ہے اور ساتھ ہی وہ ضابطوں کے رہنماء اصولوں کے مطابق عمر کے اعتبار سے پروگراموں کی زمرہ بندی بھی کریں۔×