July 21, 2025 2:54 PM

printer

سرکار نے کہا ہے کہ ہوائی جہازوں کے حادثوں کی تحقیقات سے متعلق ادارہ AI-171 طیارہ گرنے کے واقعے کی چھان بین شفاف طریقے سے انجام دے رہا ہے

شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ ہوائی جہازوں کے حادثوں سے متعلق جانچ بیورو شفاف طریقے سے AI-171 طیارہ گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ عمل متعلقہ بین الاقوامی ماہرین اور متعلقہ اہلکاروں کو شامل کرکے بین الاقوامی معیارات کے عین مطابق انجام دیا جا رہا ہے۔آج راجیہ سبھا میں سوالوں کے وقفے کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ابتدائی مرحلے کی چھان بین مکمل ہوگئی ہے اور ایک ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔
جناب رام موہن نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف بھارتی میڈیا بلکہ مغربی ملکوں کے میڈیا میں بھی ایسے کئی مضامین دیکھے ہیں، جن میں خود اپنے نقطہ نظر کو بڑھاوا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سرکار چاہتی ہے کہ وہ سچائی کے ساتھ کھڑی رہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اس کا انکشاف کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔