December 8, 2025 2:37 PM

printer

سرکار نے کہا ہے کہ گذشتہ دہائی کے دوران، ملک میں کثیر رخی غربت 29 اعشاریہ ایک سات فیصد سے کم ہوکر 11 اعشاریہ دو آٹھ فیصد رہ گئی ہے

سرکار نے کہا ہے کہ گذشتہ دہائی کے دوران، ملک میں کثیر رخی غربت 29 اعشاریہ ایک سات فیصد سے کم ہوکر 11 اعشاریہ دو آٹھ فیصد رہ گئی ہے۔

آج لوک سبھا میں سوالوں کے وقفے کے دوران جواب دیتے ہوئے محکمہئ خزانہ کے وزیر مملکت پنکج چودھری نے کہا کہ اِس عرصے کے دوران تقریباً 24 کروڑ 80 لاکھ افراد غربت سے باہر آئے ہیں۔ بین الاقوامی غربت کے بارے میں عالمی بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سال 2022-23 میں بھارت کی انتہائی غربت کی شرح کم ہوکر سوا پانچ فیصد ہوگئی، جبکہ سال 2011-12 میں یہ 27 اعشاریہ ایک دو فیصد تھی۔ جناب چودھری نے بتایا کہ اِس عرصے کے دوران انتہائی غربت میں رہنے والے لوگوں کی تعداد 34 کروڑ 40 لاکھ سے کم ہوکر صرف ساڑھے سات کروڑ رہ گئی۔