سرکار نے کہا ہے کہ وہ ملک میں ڈیجیٹل ایڈریس نظام پر کام کررہی ہے۔ مواصلات کے وزیرِ مملکت چندر شیکھر Pemmasani نے آج راجیہ سبھا میں سوالوں کے وقفے میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ اِس منفرد نظام میں کوئی بھی شخص اپنا ایڈریس شامل کرا سکے گا اور اس میں ردّ و بدل بھی ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اِس نظام میں رازداری کا بھی خیال رکھا جارہا ہے اور اِسے استعمال کرنے والے کا پورا کنٹرول ہوگا۔ جناب Pemmasani نے کہا کہ مستقبل کیلئے ایک نظریہ پیش کیا گیا ہے اور ان کی وزارت نے یہ تجویز اخراجات کے محکمے کو بھیجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس کی منظوری ملنے کے بعد اِسے پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔x
Site Admin | December 11, 2025 3:25 PM
سرکار نے کہا ہے کہ وہ ملک میں ڈیجیٹل ایڈریس نظام پر کام کررہی ہے