سرکار نے کہا ہے کہ جَل جیون مشن کے تحت 15 کروڑ سے زیادہ گھروں کو نل کے ذریعے پانی کا کنکشن فراہم کیا گیا ہے۔ لوک سبھا میں سوالوں کے وقفے کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، جَل شکتی محکمے کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ مزید چار کروڑ گھروں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن ہر کنبے کو نل کے ذریعے پانی کا کنکشن فراہم کرنے کا ایک اہم پروجیکٹ ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سال 2019 میں اِس کا آغاز کیا تھا۔ وزیرِ موصوف نے یہ بھی کہا کہ مرکزی سرکار ہمالیائی اور شمال مشرقی ریاستوں کو 90 فیصد فنڈ فراہم کرتی ہے۔
SB – C R Patil – Jal Jeevan
پانی کے پروجیکٹوں سے متعلق دیگر اسکیموں کے بارے میں کچھ ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، وزیرِ موصوف نے بتایا کہ تقریباً 38 ہزار روپے منظور کئے گئے ہیں۔ x