November 27, 2025 9:54 AM | Kharif Production

printer

سرکار نے کہا ہے کہ اِس مالی سال میں خریف سیزن کی مجموعی غذائی اجناس کی پیداوار 17 کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار ٹن رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سرکار نے کہا ہے کہ اِس مالی سال میں خریف سیزن کی مجموعی غذائی اجناس کی پیداوار 17 کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار ٹن رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کَل خریف فصلوں کی پیداوار کا پہلا پیشگی تخمینہ جاری کیا۔

2025-26 کیلئے پہلے پیشگی تخمینے کے مطابق چاول کی پیداوار 12 کروڑ 40 لاکھ ٹن سے زیادہ رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے جو گزشتہ سال کے خریف سیزن کی چاول کی پیداوار سے 17 لاکھ 30 ہزار ٹن زیادہ ہے۔

جناب چوہان نے بتایا کہ خریف سیزن کے موٹے اناج کی مجموعی پیداوار 4 کروڑ 14 لاکھ 10 ہزار ٹن جبکہ دالوں کی پیداوار 74 لاکھ 10 ہزار ٹن رہنے کا تخمینہ ہے۔x