March 5, 2025 10:10 PM

printer

سرکار نے چار ہزار کروڑ روپے کے ساتھ کیدارناتھ روپ وے کی تعمیر کی منظوری دی ہے

سرکار نے Sonparyag سے کیدارناتھ تک 12 اعشاریہ 9 کلومیٹر کے روپ وے بنانے کی منظوری دی ہے۔ آج نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر مجموعی طور پر 4 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اِس روپ وے سے عقیدت مندوں کے لیے 8 سے 9 گھنٹے کے سفر کا وقت کم ہوکر 36 منٹ کا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اِس پروجیکٹ سے دیویانگ اور بزرگ لوگوں کو بہت ہی فائدہ ہوگا۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ ہیمکنڈ صاحب روپ وے کی بھی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اِس پر دو ہزار 730 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اِس کی لمبائی 12 اعشاریہ 4 کلومیٹر ہوگی۔

جناب ویشنو نے کہا کہ مویشیوں کی صحت اور بیماریوں سے روک تھام کے بھی فیصلے کیے گئے ہیں جس پر تین ہزر 880 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا اہم حصہ ٹیکہ کاری پروگرام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں کو مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی اور مناسب قیمت پر مویشیوں کی دوائیاں پشو اوشدھی کے تحت فراہم کی جائیں گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔