ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 18, 2025 2:53 PM

printer

سرکار نے پُرزور الفاظ میں کہا ہے کہ نئی GST اصلاحات سے تہواروں کے موقع پر فروخت کو بڑھاوا مل رہا ہے اور GST میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچ رہا ہے۔

مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ GST میں نئے سلسلے کی اصلاحات سے ملک کی معیشت کو زبردست تقویت ملی ہے اور الیکٹرانکس، موٹر گاڑیوں اور صارفین کا سامان تیار کرنے والوں اور دیگر شعبوں کے مال تیار کرنے والوں کی تہوار کے اس موسم میں ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔ وہ آج نئی دلّی میں اطلاعات اور نشریات کے وزیر اشونی ویشنو اور تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ جناب اشونی ویشنو نے بھی کہا کہ نو راتری تہوار کے موقع پر مال کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانکس سامان کی فروخت میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے GST بچت اُتسو کے بارے میں کہا کہ نوراتری کے تہوار کے موقع پر موٹر گاڑیوں کی فروخت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ماضی کے سبھی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ x