سرکار نے نوجوانوں کو دو زبانوں میں مضمون تحریر کرنے کے مقابلے میں حصہ لینے کیلئے مدعو کیا ہے، جس کا عنوان ہے، ”آپریشن سندور، دہشت گردی کے خلاف بھارت کی پالیسی کی نئی تشریح“۔ اِس مقابلے میں اوّل تین مقام پر آنے والے نوجوانوں کو دس – دس ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا اور انہیں لال قلعہ پر 78 ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے کا خصوصی موقع بھی ملے گا۔ مضمون تحریر کرنے کے اِس مقابلے کا اہتمام دفاع کی وزارت اور My Gov India کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ اِس میں شامل ہونے کے خواہشمند طلباء My Gov کی ویب سائٹ پر جاسکتے ہیں۔ یہ مقابلہ آج سے اِس مہینے کی 30 تاریخ تک جاری رہے گا۔
Site Admin | June 1, 2025 2:52 PM
سرکار نے نوجوانوں کو دو زبانوں میں مضمون تحریر کرنے کے مقابلے میں حصہ لینے کیلئے مدعو کیا ہے