ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 23, 2025 3:09 PM

printer

سرکار نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے چنڈی گڑھ کو آئین کی دفعہ 240 کے دائرے میں شامل کئے جانے کی تجویز رکھی ہے

سرکار نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے چنڈی گڑھ کو آئین کی دفعہ 240 کے دائرے میں شامل کئے جانے کی تجویز رکھی ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے بلیٹن کے مطابق، اِس مقصد کیلئے آئین کا 131 واں ترمیمی بل 2025 پارلیمنٹ کے موسمِ سرما کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مجوزہ بل میں چنڈی گڑھ کو قانون سازیہ کے بغیر مرکز کے زیرِ انتظام دیگر علاقوں کی طرز پر آئین کی دفعہ 240 میں شامل کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ دیگر علاقوں میں انڈمان و نکوبار جزائر، لکشدیپ، دادرا اور نگر حویلی نیز دمن اور Diu شامل ہیں۔ اِس طرح مرکز کے زیرِ انتظام علاقے چنڈی گڑھ میں ایک آزادانہ ایڈمنسٹریٹر کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ سردست پنجاب کے گورنر چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر ہیں۔