سرکار نے سوشل میڈیا چینلوں پر پھیلائے جانے والے لداخ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس ڈی سنگھ سے منسوب ایک بیان کو بالکل غلط قرار دیا ہے۔ اِس بیان میں ڈاکٹر سنگھ کے حوالے سے کسی ثبوت کے بغیر یہ کہا گیا ہے کہ Sonam Wangchuk کو بھارت کے وزیرِ دفاع کی ہدایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو کے حقائق معلوم کرنے والے شعبے نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا ہے کہ لداخ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ PIB نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کئے جانے والے اِس طرح کے ویڈیو سے خبردار رہیں، جن کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور بے چینی اور گھبراہٹ پھیلانا ہے۔ x
Site Admin | September 30, 2025 4:34 PM
سرکار نے سوشل میڈیا چینلوں پر پھیلائے جانے والے لداخ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس ڈی سنگھ سے منسوب ایک بیان کو بالکل غلط قرار دیا ہے۔